بیجنگ: چین نے چینی الیکٹرک اور دیگر گاڑیوں پر ٹیکس اور ان کے لائسنس سے متعلق ترکیہ کے اقدامات پر مشاورت کے لئے عالمی تجارتی تنظیم میں ایک درخواست دائر کردی ہے۔
ترکیہ نے درآمدی لائسنس پر پابندی عائد کرتے ہوئے چین سے درآمد شدہ الیکٹرک اور دیگر گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ٹیکس ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا ہے کہ یہ امتیازی اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی اور ایک عام تحفظ پسندانہ طریقہ کار ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین ، ترکیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرے۔
ترجمان نے مز ید کہا کہ چین اپنی صنعتوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
