پیر, جولائی 28, 2025
تازہ تریناقوام متحدہ کا لبنان۔ اسرائیل سرحد پر فریقین کے درمیان مذاکرات پر...

اقوام متحدہ کا لبنان۔ اسرائیل سرحد پر فریقین کے درمیان مذاکرات پر زور

بیروت: اقوام متحدہ نے کہا ہے لبنان۔ اسرائیل سرحد پر تشدد  اور تبا ہی میں اضا فہ نہ تو بنیا دی مسا ئل کو حل کر ے گا  اور نہ ہی طو یل مدت میں کسی فر یق کو تحفظ فرا ہم کرے گا۔

لبنان میں  عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)کے سربراہ  آرالڈو لازاروسائنز اور لبنان کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار  جینن ہینس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تقریباً ایک سال سے بلیو لائن پر روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

اس میں متعدد جانیں ضائع ہوئیں  اور املاک تباہ ہو چکی ہیں۔بلیو لائن کے دونوں جانب عام لوگ سلامتی ،تحفظ اور استحکام کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دا غے جانے والا ہر میزائل یا راکٹ،پھینکےجانےوالا بم اور زمینی  کارروائی متعلقہ فریقوں کو اقوام متحدہ کی قرار داد 1701(2006)میں بتائے گئے ویژن  اور  اس کے ساتھ ساتھ بلیو لائن  کی دونوں جانب عام لوگوں کی پائیدار سلامتی کے لئے ضروری  حالات سے دور لیکر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب کےعوام مذاکرات کے ذر یعے حل کے خوا ہشمند ہیں جو کہ سلامتی و استحکام کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!