مکاؤ: چین میں قو می دن کی 7 روزہ چھٹیوں کے دوران تقریباً 10 لاکھ سیا حوں نے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کا دورہ کیا جن کا یومیہ اوسط تقر یباً 1 لاکھ 41 ہزار بنتا ہے۔
یہ تعداد 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.9 فیصد اضافےکو ظاہر کرتی ہے اور 2019 کی اوسط تعداد سے زائد ہے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے سیاحتی دفتر نے بتایا کہ مکاؤ میں یومیہ اور کسی ایک روز آنے والے سیاحوں کی تعداد قومی دن کی تعطیلات میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
تعطیلات کے دوران ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کی شرح 94.5 فیصد سے زائد رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق 3 اکتوبر کو 1 لاکھ 74 ہزار مسافر وں نے مکاؤ کا دورہ کیا جو7 روزہ تعطیلات کے دوران کسی ایک دن میں مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
دفتر کے مطابق 7 دنوں میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 93 ہزار 117 سیاحوں کی آمد ہوئی جن میں 8 لاکھ 26 ہزار 181 سیا حوں کا تعلق چینی مین لینڈ سے تھا۔ چین کے ہانگ کانگ سے 1 لاکھ 17 ہزار 9 ، چین کے تائیوان سے 10 ہزار 987 اور بیرون ملک سے 38 ہزار 940 سیاح آئے۔
مین لینڈ سے سیاحوں کی آمد کی یومیہ اوسط تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 26 تھی جو 2019 کی قومی دن کی تعطیلات کی یومیہ اوسط سے 4.1 فیصد زائد تھی۔
