پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا، انگ کور میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

کمبوڈیا، انگ کور میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

نوم پنہ:  کمبوڈیا کے معروف انگ کور آثار قدیمہ پارک میں 2024 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 55 ہزار 440 سیاحوں کی آمد ہوئی جو گزشتہ برس یہاں آنے والے  40 ہزار 771 سیاحوں کے مقابلے میں 36 فیصد زائد ہے۔

انگ کور انٹرپرائزز کی منگل کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران 6 لاکھ 99 ہزار 850 غیرملکی سیاحوں نے پارک کا دورہ کیا تھا جن میں چینی سیاحوں کا تناسب 7.92 فیصد تھا۔

رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ تعداد کے اعتبار سے چینی سیاح 5 ویں نمبر پر رہے ۔اس فہرست میں پہلا نمبر امریکی سیاحوں کا تھا جس کے بعد برطانیہ ، فرانس اور جنوبی کوریا کا نمبر آتا ہے۔

کمبوڈیا کے شمال مغربی سیم ریپ صوبے میں واقع انگ کور آثار قدیمہ پارک کمبوڈیا کا مقبول ترین سیاحتی مقام ہے جوکہ یونیسکو کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

اس کا رقبہ 401 مربع کلومیٹر ہے جس میں 91 قدیم مندر واقع ہیں جو 9 ویں سے 13 ویں صدی کے درمیان تعمیر ہوئے تھے۔

کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ پرک پھنانارا نے بتایا کہ کمبوڈیا کی سیاحت کا مستقبل چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں سے جڑا ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!