ہائیکو: چین کے جنوبی جزیرائی صوبے ہائی نان میں قومی دن کی چھٹیوں کے دوران آف شور ڈیوٹی فری شاپس کی فروخت 78 کروڑ 50 لاکھ یوآن (تقریباً 11 کروڑ 10 امریکی ڈالرز) رہی۔
مقامی کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران ہائی نان کی آف شور ڈیوٹی فری شاپس میں 1 لاکھ 10 ہزار 200 گاہکوں نے فی کس 7 ہزار 124 یوآن خرچ کئے۔
چین کا ہائی نان کو رواں صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر اور اعلیٰ سطح کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا اراد ہ ہے جس کے لئے سال 2020 میں ایک ماسٹر پلان بھی جاری کیا گیا تھا۔
حالیہ برسوں میں جزیرائی صوبہ مقامی صارفین کے لئے خریداری کا ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔
اس وقت مقامی سیاحت اور خریداری کے فروغ سے متعلق برسوں سے جاری کوششوں کے نتیجے میں ہائی نان میں 12 آف شور ڈیوٹی فری شاپس موجود ہیں۔
