اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی تاریخی ترقی تین خصوصیات کی حامل ہے، چیئرمین کوہن فاؤنڈیشن

چین کی تاریخی ترقی تین خصوصیات کی حامل ہے، چیئرمین کوہن فاؤنڈیشن

نیویارک: امریکہ کی کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ لارنس کوہن نے کہا کہ چین کے عالمی اقتصادی قوت بننے کے لئے  75 سالہ سفر میں تاریخی ترقی کی تین اہم بنیادی خصوصیات ہیں جن میں معیار زندگی، قانون کی حکمرانی اور سائنس و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں جنوری 1989 میں چین کے اپنے پہلے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے رابرٹ نے کہا کہ مجھے اُس وقت یقین تھا کہ چین کی معیشت، سیاست، سائنس، ثقافت اور تاریخ بالآخر دنیا کے لئے بہت اہمیت اختیار کرلے گی۔مجھے اس میں   کو ئی شبہ نہیں تھا کہ یہ کتنی جلدی ہوگا اور چین میرے لئے کتنا اہمیت کا حامل ہوگا۔

چین کے صدر شی جن پھنگ نے رابرٹ کو 18 دسمبر  2018 کو بیجنگ کے   عظیم عوامی ہال میں چائنا ریفارم فرینڈشپ میڈل سے نوازا تھا۔یہ ایوارڈ  چین کی خوشحالی، تمام کامیابیوں، پیچیدگیوں اور چیلنجز کو سمجھنے میں رابرٹ کے تعاون کا اعتراف تھا۔

کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ چین کی ترقی کا مرکز ایک ارب 40 کروڑ افراد کے معیار زندگی میں حیرت انگیز اضافہ ہے۔

چیئرمین کوہن فاؤنڈیشن نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جدت طرازی اور سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کے مستقبل کے شعبے کے طور پر اہمیت دے رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!