بیجنگ: چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ چین مستحکم اور پائیدار معاشی ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گا اور سالانہ شرح نمو کا ہدف حاصل کرلے گا۔
قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جے نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ موجودہ اور حال ہی میں سامنے آنے والی اضافی پالیسیوں کے نفاذ کے بعد قومی دن کی تعطیلات کے دوران پیداواری شعبے میں قوت خرید کے انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔
