لاہور:پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے )کے تکنیکی مسائل حل نا ہو سکے جس کے باعث منگل کو بھی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پروازیں منسوخ اور 21 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 303 ، کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 ،اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 اور اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661 منسوخ کر دی گئیں ۔
استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں، جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832 دو گھنٹے،کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 دو گھنٹے ،کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 چھ گھنٹے اور لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 203 سوا 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی ۔
شیڈول کے مطابق جدہ سے سیالکوٹ کی پروازوں پی کے 745 اور 746 میں 4 سے ساڑھے 5 ، جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 726 اور 727 سوا سے ڈیڑھ گھنٹہ اور اسلام آباد سے جدہ، شارجہ، مدینہ، استنبول اور گلگت کی پرواز یں ایک گھنٹہ کا شکار ہوئیں۔
