اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان میں مقیم7لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے واپس روانہ

پاکستان میں مقیم7لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے واپس روانہ

اسلام آباد : پاکستان میں مقیم مزید26 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 9 ستمبر 2024ء سے 7 اکتوبر 2024ء تک مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں ،واپس جانے والوں میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 741 خاندان 658 گاڑیوں کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوئے۔ اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2024 تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!