ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں بارشوں سے سیلاب کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاکھ سے زائد متاثر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ شیر پور کے علاقے میں دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے سے 200 سے زائد دیہات زیر آب آگئے جبکہ سینکڑوں گھر اور فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔سیلابی کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی جبکہ نقل و حرکت مشکل ہونے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ضلع نلتاباری کے علاقے سے اب تک 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوکلا میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، ہزار خاندانوں کے بے گھرہونے سے لوگ امدادی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
