عمان: اردن میں 60 ویں سفارتی خیراتی بازار میں چینی سفارت خانے کے پویلین نے مہمانوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا، جس میں کھانے، مشروبات، لباس اور روایتی زیورات سمیت متعدد اشیا کے ذریعے چینی ثقافت کی جھلک پیش کی گئی۔
اردن میں چینی سفیر چھن چھوان ڈونگ نے چینی سفارت خانے کی شرکت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے چینی اور عرب دونوں ثقافتوں میں عطیات کی مشترکہ روایت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ س تقریب سے ضرورت مندوں میں محبت بانٹی جائے گی۔
اس بازار کا افتتاح شہزادی باسمہ بنت طلال نے کی،بازار میں 37 غیر ملکی سفارتی مشنوں نے شرکت کی ۔ شہزادی نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کے ساتھ بازار کا دورہ اور مختلف نوعیت کی عالمی ثقافت کو اجاگر کرنے والی ہاتھ سے بنی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء دیکھیں۔
چھن نے کہا کہ مہمان چینی پویلین کی سمت متوجہ اور اس میں پیش کردہ مختلف ثقافت سے متاثر ہوئے ان کی تعریف چینی فنون اور پکوانون میں سیاحوں کی دلچسپی اور لوگوں کے درمیان دوستی اجاگر کرتی ہے۔
