اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل پر گاڑیوں کی یومیہ آمد و رفت...

ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل پر گاڑیوں کی یومیہ آمد و رفت میں ریکارڈ اضافہ

گوانگ ژو: ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل کی ژوہائی بندرگاہ پر گزشتہ روز 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمدروفت ہوئی جو 2018 میں پل کے افتتاح کے بعد ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔

ہانگ کانگ ۔ ژوہائی ۔ مکاؤ پل کی طوالت 55 کلومیٹر ہے اور یہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ، مکاؤ خصوصی انتظامی خطے اور گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر  ژوہائی شہر کو باہمی طور پر منسلک کرتا ہے۔ یہ دنیا کا طویل ترین پل اور زیر سمندر گزرگاہ بھی ہے۔

ہانگ کانگ ۔ ژوہائی ۔ مکاؤ پل کے سرحدی معائنہ اسٹیشن کے مطابق منگل سے ہفتے کے دوران 4 لاکھ 53 ہزار مسافروں اور 93 ہزار گاڑیوں نے پل کی ژوہائی بندرگاہ کو عبور کیا ۔یہ  ہفتہ بھر طویل قومی دن کی تعطیلات کے ابتدائی 5 روز تھے  جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 34.33 فیصد اور 56.38 فیصد اضافہ ہے۔

ان میں  ہانگ کانگ اور مکاؤ کی نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد تھی جو سالانہ 73 فیصد  کااضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!