تہران: ایران کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی بھی مہم جوئی ایران کی جانب سے سخت اور تباہ کن ردعمل کا باعث بنے گی۔
نیم سرکاری خبر ایجنسی مہر کے مطابق ایرانی فوج کے چیف کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے "دشمنانہ” اقدامات کے سامنے صبر کا مظاہرہ کیا ہے لیکن وہ مناسب وقت پر "درست اور تباہ کن” حملے کی صورت میں جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
موسوی نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ہمارے ردعمل کی سطح پچھلے حملے سے زیادہ ہوگی۔
