پرون،افغانستان: افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں ایک مسافر کار کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
صوبائی پولیس کے ترجمان غلام رحمان حیدری نے شِںہوا کو بتایا کہ صوبے کے ضلع دوآب میں ایک کار سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری جس سے 7 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
حیدری نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغانستان میں رش والی سڑکوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے، تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور خستہ حال شاہراہوں پر ٹریفک سگنلز کی کمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں۔
