اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلاؤس میں جنوری سے اگست کے دوران 26 لاکھ غیر ملکی سیاحوں...

لاؤس میں جنوری سے اگست کے دوران 26 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی آمد

وین تیان: لاؤس میں 2024 کے پہلے آٹھ ماہ میں  26 لاکھ غیر ملکی سیاح آئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 22 لاکھ سیاحوں  کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

لاؤ اکنامک ڈیلی نے  خبر دی کہ جنوری سے اگست تک تھائی لینڈ، ویتنام اور چین، لاؤس میں غیر ملکی سیاحوں کے سب سے بڑے ذرائع تھے۔

دریں اثنا  لاؤس نے آٹھ مہینوں میں مجموعی طور پر 23 لاکھ مقامی  سفر ی دورے کئے گئے ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 84.2 فیصد زیادہ ہے۔

لاؤس نے اس سال اب تک بین الاقوامی سیاحوں سے تقریباً 80 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل کی ہے۔

لاؤس کی وزارت اطلاعات، ثقافت اور سیاحت کو امید ہے کہ 2024 میں 60 لاکھ سے زیادہ  مقامی  اور غیر ملکی سیاح لاؤس کا دورہ کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!