اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان میں آئندہ چند سال میں 27 ارب ڈالر سے زائد کی...

پاکستان میں آئندہ چند سال میں 27 ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آ باد: پاکستان میں آئندہ چند سال کے دوران 27 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے،سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد اہم شعبوں کی ترقی معاشی استحکام میں معاونت ہے۔

سعودی عرب 5 بلین ڈالر، یو اے ای اور کویت 10، 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جب کہ آذر بائیجان آئندہ چند سال میں پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

پاکستان، سعودی عرب نے مجموعی طور پر 21 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ ان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے تقریبا 10 بلین ڈالر سرمایہ کاری، گوادر پورٹ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے لیے ایک بلین ڈالر اور دونوں ممالک کے درمیان 5 بلین ڈالر کی تجارتی سرمایہ کاری کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

آرامکو کمپنی سال کے آخر تک پاکستان میں اپنا پہلا برانڈڈ ریٹیل گیس اسٹیشن شروع کرے گی۔ آذر بائیجان نے بھی تیل اور گیس سمیت معدنیات اور دیگر شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!