اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلفرانس،انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے،  متعدد ہلاک

فرانس،انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے،  متعدد ہلاک

پیرس: فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنیکی کوشش میں بچے سمیت کئی تارکین ہلاک ہو گئے۔  فرینچ کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحری راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے والوں میں 10 خواتین سمیت متعدد نوجوان لڑکیاں بھی کشتی پر سوار تھیں، 65 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ مقامی بحری حکام نے بتایا کہ گزشتہروز ایک ہیلی کاپٹر نے  کشتی  کوڈوبتے دیکھا تو ریسکیو کا عمل شروع کیا۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کا خون انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں پر ہے، فرانس ان مافیاز کے خلاف جنگ تیز کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 12 تارکین وطن اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی کشتی چینل میں الٹ گئی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!