اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلموسمیاتی تبدیلیاں،انٹارکٹکا جزیرہ نما پر ہریالی  بڑھ کر  14.3مربع میل ہو گئی

موسمیاتی تبدیلیاں،انٹارکٹکا جزیرہ نما پر ہریالی  بڑھ کر  14.3مربع میل ہو گئی

ہرٹفورڈشائر: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹکا تیزی سے سر سبز  نے لگا ،  انٹارکٹکا جزیرہ نما پر ہریالی  بڑھ کر تقریبا 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔  برطانوی انٹارکٹک سروے اور ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انٹارکٹیکا میں پچھلے 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث  دنیا کا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا سرسبز ہوتا جارہا ہے ،انٹارکٹکا جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے زیادہ ہو کر 2021 میں تقریبا 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔

مطالعہ سے معلوم ہوا ہے کہ مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما خطوں میں گرمی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے یہ اضافہ کہیں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

تحقیق  کے مطابق1986 سے 2021 کے مکمل مطالعے کی مدت کے مقابلے میں 2016 سے 2021 کے دوران انٹارکٹکا میں سبزہ زاری کے رجحان میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!