ملتان: پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
ٹیم اولی پوپ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرولی،بین ڈکٹ،جو روٹ،ہیری بروک،جیمی اسمتھ،کرس ووکس،گس اٹکنسن،برائیڈن کارس،جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک تاحال انجری سے نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کے باعث اولی پوپ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
