بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ترجمان نے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام اور بعض سیاست دانوں کی جانب سے تائیوان میں "ہانگ کانگ کی آزادی” اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت اور آبنائے پار تعلقات کو نقصان پہنچانے پر تنقید کی ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ "تائیوان کی آزادی” اور "ہانگ کانگ کی آزادی” کے خواہاں دھڑوں کی طرف سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ ڈی پی پی کی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقصد نہ صرف سیاسی فائدہ اٹھانا ہے بلکہ اس سے تائیوان کی سماجی ہم آہنگی کو بھی خطرات لاحق ہیں، جو لامحالہ افراتفری کا باعث بنے گا جس سے ڈی پی پی حکام کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
