اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپنجاب، سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی، بچے نوکری سہولت سے محروم

پنجاب، سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی، بچے نوکری سہولت سے محروم

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یا بچے کو نوکری کی سہولت سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974ء میں ترمیم کرتے ہوئے رول 17 اے کا لفظ ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترامیم کے بعد جہاں 17 اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو نہیں مانا جائے گا۔واضح رہے کہ رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی، رول کے خاتمے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!