کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی بار کو عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کے اصولوں کو درپیش چیلنجوں پر سخت تحفظات ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی بار پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے بغیر پاس کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے،آرڈیننس عدلیہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو گا اور اس سے ہارس ٹریڈنگ کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔
