اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل پر حملہ، جوبائیڈن کی ایران کو جوابی کارروائی کیلئے تیار رہنے...

اسرائیل پر حملہ، جوبائیڈن کی ایران کو جوابی کارروائی کیلئے تیار رہنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پرحملے کے بعد ایران کو جوابی کارروائی کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ہر سطح پر مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے اسے اب جوابی کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ہر سطح پر مکمل حمایت جاری رہے گی، ہم اسرائیلی دفاع کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے امریکی نیشنل سیکیورٹی ٹیم اسرائیلی دفاعی حکام کیساتھ مکمل رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیاہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!