بیجنگ: چین نے ملک میں کام کرنے والے سوغیر ملکی ماہرین کو چین کی ترقی میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 چینی حکومت دوستی ایوارڈ سے نوازا۔
چینی ریاستی کونسلر شین یی چھن نے معززین کو فرینڈشپ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے چین میں کام کرنے والے اور رہنے والے غیر ملکی ماہرین کو ایک وسیع مواقع اور مزید سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا۔
شین نے کہا کہ غیر ملکی ماہرین نے چین کی جدید کاری کی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جسے چینی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنی جدیدکاری کو جامع طور پر آگے بڑھائے گا اور دنیا بھر سے باصلاحیت افراد کو راغب کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ چین اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا اور غیر ملکی باصلاحیت افراد کی بھرتی کے لئے سپورٹ میکانزم کو بہتر بنانا جاری رکھے گا۔
