پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی صدر شی کا عظیم تر قومی کامیابیوں سمیت انسانیت کے امن...

چینی صدر شی کا عظیم تر قومی کامیابیوں سمیت انسانیت کے امن و ترقی میں کردار ادا کرنے کا عزم

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام مزید قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے امن و انسانیت کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب میں کہی۔

چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر منعقدہ استقبالیہ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ریاستی رہنما شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، کائی چھی ، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی اور ہان ژینگ شریک ہیں۔ استقبالیہ میں تقریباً 3 ہزار چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔(شِنہوا)

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!