اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتیاری اچھی، کوشش ہو گی اچھا کھیل کر پاکستان کو ورلڈ کپ...

تیاری اچھی، کوشش ہو گی اچھا کھیل کر پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں،نشرح سندھو

ملتان: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے کہا ہے کہ تیاری اچھی ہے، کوشش ہو گی اچھا کھیل کر پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بارے پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

کھلاڑی نشرح سندھو نے کہا کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ہماری تیاری اچھی ہے، گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں،ان کیلئے پلان بنا لیا ہے، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر پاکستان کو جتوائیں۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے تیاری کافی اچھی کی ہے، ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز سے کافی اعتماد ملا، دبئی کی پچز سپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں، یہی دیکھتے ہوئے ٹیم کمبینیشن بنایا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدف شمس نے کہا کہ اپنے دوسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کافی پرجوش ہوں، پر امید ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اچھے نتائج ائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!