نیروبی: انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف انووآف سائنس پارکس اینڈ ایریاز آف انوویشن(آئی اے ایس پی) کی 42 ویں عالمی کانفرنس ستمبر 2025 میں بیجنگ میں منعقد ہوگی، اس بات کا اعلان آئی اے ایس پی کے منتظمین نے گزشتہ روز کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں کیا۔
بیجنگ میونسپلٹی کے ڈپٹی میئر ما جون کی قیادت میں چینی وفد نے نیروبی میں منگل کو شروع ہونے والی 41ویں عالمی کانفرنس میں شرکت کی، جس کے اختتامی روزکانفرنس کی میزبانی کے لیے پرچم حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ما نے کہا کہ مندوبین کو دیوارعظیم کے دامن میں ذیلی فورمز میں شرکت کرنے، خصوصی صنعتی پارکوں اور معروف کمپنیوں کا دورہ کرنے اور بیجنگ کے مشہور کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
کینیا نے چار روزہ کانفرنس کی میزبانی کی جس میں 400 سائنس پارکس اور مراکز کے 1 ہزار500 سے زائد شرکا نے شرکت کی۔ نمائشوں کے علاوہ، کانفرنس میں ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
آئی اے ایس پی کی بورڈ صدر لینا مرانڈا نے کہا کہ اگلے سال چین میں ہونے والی کانفرنس ڈیجیٹل دور میں اداروں کو دوبارہ ملاقات اور چین کی تکنیکی ترقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی، جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔
