اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹاداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر اداکارہ کی ضمانت خارج کی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی 2 ماہ کے لیے لی تھی۔

مدعی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ گزرنے کے بعد بھی اداکارہ نے 25 لاکھ روپے واپس نہیں کیے اور نہ ہی گاڑی واپس کی۔

عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!