اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی پیداواری کنونشن میں 52 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے

عالمی پیداواری کنونشن میں 52 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدے

ہیفے: عالمی پیداواری کنونشن 2024 میں 718 منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط ہوئے جن پر مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ  369.2 ارب یوآن (تقریباً 52.48 ارب امریکی ڈالر) ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ ان میں 679 پیداواری منصوبے ہیں جن میں 327.3 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی ہے یہ کل منصوبوں کا 95 اور مجموعی سرمایہ کاری کا 89 فیصد ہے۔

چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے صدرمقام ہیفے میں پیر کو اختتام پذیراس تقریب کا مجموعی نمائشی رقبہ 20 ہزار مربع میٹر تھا۔ اس میں 451 نمائش کنندگان نے 2 ہزار 605  مصنوعات نمائش کےلئے پیش کیں جن میں سے 236 پہلی بار متعارف کرائی تھی۔

اس میں پہلے آؤٹ ڈور نمائشی علاقے کا اضافہ کیا گیا  جس میں ذہین  نئی توانائی گاڑیاں ، ڈرون اور انسان نما روبوٹ پیش کئے گئے۔

رواں سال کی تقریب میں  ممالک اور خطوں سے سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوئے جن کا تعلق 41 ممالک اور خطوں سے تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!