بیجنگ: چینی دفاعی ترجمان نے چین کی چھونگ چھنگ بلدیہ میں چینی اور نیپالی افواج کی جاری مشترکہ فوجی تربیت کے موضوعات اور سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
میڈیا کے ایک سوال کے دوران وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ اس سال کی مشترکہ تربیت شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے مشنز پر مرکوز ہے اور اس میں کثیر جہتی تلاش، ٹارگٹڈ بلاکنگ، خفیہ رسائی اور مسلح بچاؤ جیسے موضوعات پر کا م کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ تربیت کے لئے کھیلوں کے مقابلے، ثقافتی پرفارمنس اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ فوجی اعتماد اور تبادلوں کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کیساتھ ایک قریبی چین-نیپال برادری کی تعمیر کے لئے کام کرے گا۔
