اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمعاشی بحالی کی کوششیں جاری،اقدامات سے معیشت بڑھتی معیشتوں میں شامل ہوگی،عطاء...

معاشی بحالی کی کوششیں جاری،اقدامات سے معیشت بڑھتی معیشتوں میں شامل ہوگی،عطاء تارڑ

نیویارک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، اقدامات سے معیشت بڑھتی معیشتوں میں شامل ہوگی، اعشاریئے مثبت، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے،وزیراعظم نے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کی جارہی تھی مگر ہمارے سارے اعشاریئے مثبت ہیں، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی، غیر قانونی منی ایکسچینجرز کیخلاف کارروائی کی، ڈالر کی سمگلنگ روکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوم برگ نے کہا معیشت مضبوط ہورہی ہے، ترکیہ کے صدر نے بھی معاشی بحالی کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے اندر تقویت مل رہی ہے، یہ معاشی استحکام سے جڑا ہے، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کا بدترین اثرات کا سامنا ہے، وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاربن خارج کرنیوالے ممالک کے پاس وسائل زیادہ ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کو شدید تشویش ہے،جہاں ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں میں پذیرائی مل رہی ہے وہاں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کررہے ہیں، پاکستان کا تمام فورمز پر موقف ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسلی کشی کی، فلسطینی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطینی طلباء کو جگہ دی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، دنیا تسلیم کررہی ہے، مزید اقدامات سے ہماری معیشت بڑھتی معیشتوں میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بڈنگ براہ راست نشر کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،علیحدگی پسند تنظیمیں یہاں فعال ہیں، یہ پاکستان کی سالمیت کا معاملہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!