بیجنگ: بجلی سے چلنے والے دو نشستوں پر مشتمل طیارے نے بیجنگ کے یان چھنگ ضلع میں عظیم دیوار کے قریب بادلنگ ہوائی اڈے پر اپنی پہلی پرواز مکمل کی ۔
بیجنگ میونسپل بیورو آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عام ہوا بازی کی جدت طرازی کی تحقیق کے ماہر وانگ منگ یانگ کے مطابق اس طیارے کو عام ہوا بازی کی پروازوں اور پائلٹ کی تربیت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے، اور پرواز کے تجربے کے لئے عوام کے لئے دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یان چھنگ میں جنرل ایوی ایشن آپریشن فلائٹ سرگرمیوں کا آغاز نہ صرف ہوا بازی کا ساز وسامان لاتا ہے ، بلکہ کم اونچائی والے اقتصادی آپریشن کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔
وانگ نے کہا. کہ دو نشستوں والے طیارے آر ایکس 1 ای-اے کو اکتوبر 2018 میں ٹائپ سرٹیفکیٹ اور اپریل 2019 میں اس کا پروڈکشن سرٹیفکیٹ ملا تھا، دونوں ہی چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور اس نے چین کے شہرے شین یانگ میں 10 ہزار گھنٹے سے زیادہ محفوظ طریقے سے پرواز کی ہے۔ اس کی بیٹری کا دورانیہ 150 منٹ اور زیادہ سے زیادہ رینج 240 کلومیٹر ہے۔
