اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے انٹرنیٹ گاڑیوں پر پابندی کی امریکی تجویز رد کردی

چین نے انٹرنیٹ گاڑیوں پر پابندی کی امریکی تجویز رد کردی

بیجنگ: چین نے امریکہ کی  جانب سے چین کی انٹرنیٹ کی سہولت  سے آراستہ  گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت تجارت  کے ترجمان نے بدھ کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی سلامتی کی آڑ میں اس امریکی تجویز سے چین کی انٹرنیٹ کی حامل گاڑیوں کی ساکھ  کونقصان  پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تجویز بھی حالیہ برسوں میں چینی گاڑیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے جن کے تحت  ٹیرف میں اضافہ، خریداری پر پابندیاں اور امتیازی سبسڈی عائد کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اس تجویز کی  حقیقت پرمبنی کوئی بنیاد نہیں ہے، یہ مارکیٹ کی معیشت اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور تحفظ پسندی کا اقدام ہے، ترجمان  نے مزید کہا کہ اس سے چین-امریکہ انٹرنیٹ گاڑیوں کے حوالے سے تعاون متاثرہوگا، عالمی آٹو موٹیو صنعتی وسپلائی چین میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ  امریکی صارفین کے مفادات کوبھی  نقصان پہنچےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!