اسلام آباد:سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بدھ کو ہونیوالا الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے (آج) جمعرات کو ایک اور اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے 2 ارکان نے سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی رائے دی اور قانونی ٹیم کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ ارکان نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں،فیصلے پرفوری عملدرآمد کرکے نظرثانی کی اپیل کا انتظار کیا جائے۔
