اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیر اعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی، عالمی امور پر...

وزیر اعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی، عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ

نیو یارک:  وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سے لے کر دونوں ممالک کے مابین عوامی اور سماجی تبادلوں تک دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت سیل کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ،باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!