سوات: خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کے علاقے مالم جبہ میں غیر ملکی سفارتکاروں کے قافلے پر بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں، یہ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے بم دھماکے کی تحقیقات کرے گی اور رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخوا حکومت کو جمع کرائے گی۔
