اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننائن الیون کے بعد پاکستان بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا، شہباز...

نائن الیون کے بعد پاکستان بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا، شہباز شریف

نیویارک: ایس ڈی جی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو بدترین دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزارشہری لقمہ اجل بنے، ملک کو معاشی طور پر 150 ارب ڈالرسے زائد کانقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بحرانوں، بموں، جنگوں کو ٹھنڈا اور ختم کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،گزشتہ دور کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا ہے، سیلاب کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی بڑا چیلنج ہے،پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کئے، طلبہ کو ہنر مند بنانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام،معاشرے کے محروم طبقے کیلئے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجراء کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے دانش سکول کی صورت میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ شروع کیا،غریب خاندانوں کے ہزاروں طلبہ دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے آج اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!