اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیر اعظم کا ماحول دوست دیہی بحالی پروگرام کے تجربے...

چینی نائب وزیر اعظم کا ماحول دوست دیہی بحالی پروگرام کے تجربے کو بروئے کار لانے پر زور

ہیفے: چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوزونگ نے کہا ہے  کہ ماحول دوست  دیہی بحالی  پروگرام کے ذریعے حاصل ہونے والے تجربے سے سیکھنے اور اس پر عمل کرنے سے کسان بھر پور کردار ادا کر سکیں گے  اور ملک کی جامع دیہی بحالی کو فروغ دینے کی کوششوں میں بہتری آئے گی۔

لیو جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن بھی ہیں  نے یہ بات  چین کے صوبے انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں  ماحول دوست  دیہی بحالی  پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربے پر منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں نظریے، طریقہ کار اور عمل میں بہت سی اختراعات شامل ہیں، اس پروگرام کے ذریعے حاصل کردہ تجربے کو لاگو کرنے سے کسانوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے دیہی صنعتوں کی چینز کو اپ گریڈ کرنے، دیہی منصوبہ بندی اور تعمیر کو مقامی حالات کے مطابق انجام دینے، کاؤنٹیز میں شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور دیہی علاقوں میں  نظم و نسق کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں پر بھی زوردیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!