بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے سری لنکا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پرانورا کمارا ڈسانائیکے کو مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے چین اور سری لنکا کو روایتی دوست ہمسایوں کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ 67 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا اور سپورٹ کیا اوردو مختلف سائز کے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین سری لنکا تعلقات کی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور روایتی دوستی کوترقی دینے اورباہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے صدر ڈسانائیکے کے ساتھ کام کرنے کےخواہاں ہیں۔
