اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے لے کربائیس تک کے وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں پینتالیس فیصد تک کا اضافہ کردیا۔ وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ہاؤس رینٹ میں اضافے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کے وفاقی ملازمین پر ہوگا۔
نئے طے شدہ اضافے کے بعد گریڈ بائیس کے ملازمین کے ہاوس رینٹ اسلام آباد میں ایک لاکھ بیالیس ہزار سات سو تہتر جبکہ راولپنڈی سمیت دیگر صوبائی دارلحکومتوں میں ہاوس رینٹ بڑھ کر ایک لاکھ پچیس ہزار نو سو نواسی روپے ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں گریڈ اکیس کے افسران کے ہاوس رینٹ 82261سے بڑھ کر 119278 روپے جبکہ دیگر شہروں میں یہ الاونس 71107سے بڑھ کر 98378روپے ہو جائے گا۔اسی طرح گریڈ بیس کے اسلام آبا کے ملازمین کو اب رینٹ ہاوس کی مد میں ماہانہ الاونس 68700سے بڑ ھ کر99615روپے جبکہ دیگر شہروں کے گریڈبیس کے ملازمین کو یہ الاونس 59079بجائے 82696روپے ماہانہ ملے گا۔
گریڈ انیس کے اسلام آباد کے ملازمین کا ماہانہ رینٹ ہاوس 65542 سے بڑھا کر79320روپے دیا جائے گا جبکہ دیگر پانچ شہروں میں یہ الاونس 46816سے بڑھ کر 54704 روپے ماہانہ ہو جائے گا۔اسی طرح گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے اسلام آباد کے ملازمین کا ماہانہ رینٹ ہاوس الاونس کو49808سے بڑھا کر 59669روپے ماہانہ فکس کردیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں میں اسی گریڈ کے افسران کو 35898سے بڑھا کر 41147 روپے ماہانہ پر فکس کردیا ہے۔
اسلام آباد اور دیگر شہروں کے گریڈ چودہ سے سولہ تک کے ملازمین کی ماہانہ الاونس کو بتدریج 45073اور37665کر دیا گیا ہے جو کہ پہلے 31085اور27134ماہانہ تھے۔اسی طرح گریڈ گیار ہ تا تیرہ ک تک کے اسلام آباد کے ملازمین کو 35878روپے ماہانہ دیا جائے گا جبکہ دیگر شہروں میں یہ الاونس 24744روپے ملا کریگا۔
اسی طرح گریڈ سات تا د س تک کے اسلام آباد کے ملازمین کے ماہانہ الاونس کو بھی بڑھاکر 23784اور 20112روپے کیا گیا ہے، گریڈ تین تا چھے کے ملازمین کو اسلام آباد میں 15921اور دیگر شہروں میں 13230روپے ماہانہ ملے گا۔گریڈ ایک اور دو کے اسلام آباد کے ملازمین کا ماہانہ رینٹ الاونس 7029سے بڑھا کر 10192جبکہ دیگر شہروں کیلئے یہ رقم 6590سے بڑھا کر 9590روپے کرد یا گیا ہے۔
حکومتی زرائع کے مطابق نئے ہاوس رینٹ کو سروے کی بنیاد پر بڑھایا گیا ہے اور یہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین اور وہ ملازمین جو کرایہ اپنے جیب سے ادا کر رہے ہیں ان پر بھی لاگو ہو گا۔ نئے طے شدہ ریٹس ان ملازمین پر بھی لاگو ہوگا جن کوپہلے ہی الاونس دیا جا رہا ہے
