لاہور : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریمارکس سے لگتا ہے سپریم کورٹ ججز بھی عام انتخابات سے مطمئن نہیں، پی ٹی آئی سے بلا لینے کے فیصلے کی عالمی سطح پر مذمت ہوئی ، جسٹس فائز کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آج ججز کے ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8فروری کے الیکشن سے مطمئن نہیں ،یہ کیس صرف مخصوص نشستوں تک نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے لینے کے فیصلے کی عالمی سطح پر مذمت ہورہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہی ہے، ایک دو سال کیلئے ذاتی اختلاف کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے لیکن شہباز شریف کی جو حیثیت اب ہے وہ پہلے بھی تھی۔
