اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اعلی حوالہ جات کے حامل سائنسی مقالہ جات کا سب سے...

چین اعلی حوالہ جات کے حامل سائنسی مقالہ جات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے:رپورٹ

بیجنگ: چین دنیا میں ہونے والی اہم  سائنسی تحقیق کے حوالے سے  سرفہرست  اور اعلی حوالہ جات کے حامل  دنیا بھر کے تحقیقی مقالہ جات  میں اس کا  حصہ 48.4 فیصد ہے۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق اہم ترین مقالے  درجہ بندی کے لحاظ سے گزشتہ دو سالوں میں شائع ہونے والی تحقیقات پر مشتمل ہیں جن کو حالیہ دو ماہ میں قابل ذکر تعداد میں حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا گیا،اور متعلقہ 0.1 فیصد  مضامین کے حوالے سے  ان کا شمار سرفہرست حوالہ جات میں کیا گیا۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل انفارمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  چین کی جانب سے جولائی 2024 تک 2 ہزار 71  اہم ترین مقالہ جات شائع کیے جس میں امریکہ 1ہزار625 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

اعلی حوالہ جات والے مقالوں کی تعداد میں چین دوسرے نمبر پر ہے، جو کہ وہ مطالعات ہیں جن کے حوالہ جات گزشتہ دہائی کے دوران اپنے متعلقہ شعبوں میں سرفہرست 1 فیصد ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!