پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کی تیاریاں مکمل ہیں، حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حمایت نہ کرے۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کریں گے، صوابی انٹر چینج پر پورے صوبے سے قافلے پہنچیں گے،صوابی سے عوام کا سمندر لاہور کی طرف رواں دواں ہوگا، عوام کا سمندر (آج) لاہور سے ٹکرائے گا، لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے سے بھی کئی گنا بڑا ہوگا، صرف خیبر پختونخوا کا قافلہ دیکھ کر جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوجائینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سمندر کا راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے۔
