اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایف آئی اے کی کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنیوالے...

ایف آئی اے کی کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنیوالے دو افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر سفرکی کوشش کرنیوالے افغان شہری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئر پور ٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنیوالے افغان شہری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت بشیر احمد اور اختر حسین کے نام سے ہوئی، بشیر احمد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا جس پر پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فارنزک پراسیس سے گزارا گیا۔

ترجمان کے مطابق افغان شہری بشیراحمد میڈیکل ٹریٹمنٹ اور ہسپتال کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ ترجمان کے مطابق افغان شہری میڈیکل ویزہ کی آڑ میں چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا تھا، ملزم نے بتایا ہے کہ عبداللہ عزیز نامی ایجنٹ سے 1500 افغان کرنسی کے عوض جعلی دستاویزات حاصل کیں۔

ترجمان نے بتایا ایک اور کارروائی میں عراق سے آنیوالے مسافر اختر حسین کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی دستاویزات کو بھی امیگریشن کے دوران مشکوک پایا گیا، مسافر کے پاسپورٹ پرموجود عراقی ویزہ جعلی تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والے مسافر نے چکوال میں قیصر نامی ایجنٹ سے 2 لاکھ روپے کے عوض جعلی دستاویزات حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!