پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے دوان 18 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 27 میں سے 9 اضلاع کے انسدادِ پولیو مہم بار اعداد وشمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پولیو مہم کے دوران 56 لاکھ 86 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 18 ہزار 572 والدین نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کیا۔ رپورٹ کے مطابق انکاری والدین کی فہرست میں پہلے نمبر پر پشاور ہے جہاں 8 ہزار 672 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلانے دی۔
