ہانگ کانگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکی سینیٹ کے بعض ارکان کے ہانگ کانگ میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے کرنے سے متعلق اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔
دفتر کے ترجمان نے جمی لائی معاملے پر بے بنیاد تبصرے اور لائی کی حمایت کرنے والے ان سیاستدانوں کے ردعمل میں کہا کہ لائی ہانگ کانگ میں تخریبی سرگرمیوں کا منصوبہ ساز اور لوگوں کو اکسانے والا شخص ہونے کے ساتھ ساتھ چین مخالف غیرملکی قوتوں کا ایجنٹ اور مہرہ بھی تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ کی عدلیہ نے آزادانہ عدالتی اختیارات کا استعمال اور قانون کے تحت متعلقہ فریقین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے اقدامات اور سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں کی ۔ یہ سارا عمل منصفانہ، کھلا، شفاف، قانون پر مبنی، جائز اور تنقید سے بالاتر ہے۔
ترجمان نے امریکہ اور اس کے بعض سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی کی روح کا احترام کریں اور مجرموں کو چھپانے اور ان کی تعریف کرنے کی ناکام کوششوں کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے نظام عدل میں خلل ڈالنے اور اسے سبوتاژ کرنے کے مکروہ اقدامات فوری طور پر بند کردیں۔
