اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ساختہ سی 919 طیارہ چین کی 3 بڑی فضائی کمپنیوں کے...

چینی ساختہ سی 919 طیارہ چین کی 3 بڑی فضائی کمپنیوں کے بیڑوں میں شامل

گوانگ ژو: چائنا سدرن ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے نے جمعرات کو گوانگ ژو بائی یون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری ،یہ گونگ ژو میں قائم فضائی کمپنی میں شامل سی 919 کی پہلی تجارتی پرواز تھی۔

پرواز سی زیڈ 3539 مسافروں کو  لیکر شنگھائی ہونگ چھیاؤ ہوائی اڈے کی سمت روانہ ہوئی ۔ چین میں اب تک 3 بڑی فضائی کمپنیاں ملک کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیارے کے ذریعے تجارتی آپریشن شروع کرچکی ہیں۔

اپریل میں چائنا سدرن ایئرلائنز نے کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا (کومیک)  کے ساتھ 100 سی 919 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

کومیک اب تک چین کی 3 صف اول کی فضائی کمپنیوں کو 9 سی 919 طیارے فراہم کرچکی ہے ۔ چائنہ سدرن اور ایئر چائنا نے 28 اگست کو شنگھائی میں اپنا اپنا پہلا سی 919 طیارہ وصول کیا تھا ۔ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز سی 919 کی پہلی صارف ہے۔ جو 7 سی 919 طیارے کے ساتھ اپنا تجارتی آپریشن چلارہی ہے۔ اس طیارہ نے 28 مئی 2023 سے اپنی تجارتی سروس شروع کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!