بغداد: عراقی فوج نےشمالی صوبے کرکوک میں ایک فضائی کارروائی کے دوران داعش کے سینئر رہنما سمیت6 جنگجووں کو ہلاک کردیا۔
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے سیکورٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس اور دو ماہ کی نگرانی کے بعد فضائیہ کے ایف 16طیاروں نے داعش کے ٹھکانے پر تین فضائی حملے کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اس جگہ پر چھاپہ مارا جہاں سے چھ لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک کے بارے میں خیال ہے کہ وہ داعش کا سینئر رکن عمر صلاح نیمہ عرف ابو خطاب ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال دھماکہ خیز بیلٹ، ہتھیار اور فون بھی قبضے میں لیے۔
