جینان: چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جینان میں امن کے عالمی دن 2024 کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر ہان نے کہا کہ غیرمعمولی عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے چین کے عالمی ترقی ، عالمی سلامتی اور عالمی تہذیب کے اقدامات اور بنی نوع انسان کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیرکے چینی وژن نے عالمی امن کے فروغ کی کوششوں میں اعتماد اورتیزی پیدا کی ہے۔
نائب صدر نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تاریخی رجحان کی صحیح سمت پر چلتے ہوئے بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تشکیل کے لیے مل کر مضبوط ہم آہنگی پیدا کریں۔
انہوں نے چین کی جانب سے تجویز کردہ تین بڑے عالمی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے، مشترکہ ترقی کے فروغ ، پرامن بقائے باہمی پر عمل پیرا ہونے اور تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔
