اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایران میں بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 36 زخمی

ایران میں بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 36 زخمی

تہران: ایران کے صوبے یزد میں ایک بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔

ایران کی ٹریفک پولیس کے سربراہ حسن مومینی نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 20 منٹ پر اردکان کاؤنٹی کے سغہند گاؤں کے قریب انٹرسٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس مرکزی سڑک سے پھسل کرایک کان  تک  جانے والی سڑک  پر جا کر الٹ گئی۔

مومینی نے بتایا کہ بس جنوبی ایرانی صوبے بوشہر سے شمال مشرقی شہر مشہد جا رہی تھی، زخمیوں کو یزد کے طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد واقعے کی وجوہات کا اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی سٹوڈنٹس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے یزد کی ہلال احمر سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشکی نے کہا کہ بس میں 51 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ  محفوظ رہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!